ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2411 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1223 ہوگئی ہے۔
کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 953 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10018 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 1006 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 11506 پہنچ گئی ہے۔
اس دوران ریاست میں 26 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 485 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1879 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔