ETV Bharat / bharat

کورونا متاثرین کی تعداد 32000 کے قریب - کورونا نیوز

ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک 1813 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کس ریاست میں کتنے متاثر اور کتنی اموات اموات

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 8:48 PM IST

بھارت میں اس دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1008 ہوگئی ہے۔

ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 31787 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 770 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7797 ہوگئی ہے۔

کس ریاست میں کتنے متاثر اور کتنی اموات اموات
کس ریاست میں کتنے متاثر اور کتنی اموات اموات

وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 728 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 9318 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 31 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 400 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1388 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گجرات چوبیس گھنٹوں کے دوران 226 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثروں کی مجموعی تعداد 3774 ہوگئی ہے اور 19 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 181 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 434 صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 206 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور سے 3314 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 54 برقرار ہے۔ راجدھانی میں مجموعی طور سے 1078 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کے 193 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثروں کی تعداد 2561 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 119 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 377 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 102 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2364 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔ریاست میں 768 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.