ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: سارک۔ ممالک کا اجلاس متوقع - عالمی وبائی امراض

کوویڈ ۔19 عالمی وبائی امراض کے خلاف لڑنے کے لئے، سارک کے تمام ممالک کے وزارت تجارت کے عہدیدار آئندہ چند روز میں تبادلہ خیال کریں گے۔

عالمی وبا سے نٹنے کے لیے سارک ممالک کا اجلاس
عالمی وبا سے نٹنے کے لیے سارک ممالک کا اجلاسعالمی وبا سے نٹنے کے لیے سارک ممالک کا اجلاس
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 11:33 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سارک مما لک کے تمام وزارت تجارت اس مسئلہ پر گفتگو کریں گے۔ اس وبا کی روک تھام کے تعلق سے عالمی پیمانہ پرمختلف مفکرین غور وفکر کر رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس عالمی وبا کی روک تھام کے تعلق سے سارک ممالک کے تمام وزارت تجارت کے عہدوں پر فائز رہنماؤں کی ایک اجلاس ویڈیو کانفرنس کے آئندہ ہفتہ منعقد ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 15 مارچ کو ایک ویڈیو کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس بیماری کے تعلق سے تمام ممالک کوآپس میں مل جل کر ایک دوسرے کے باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ کام کرنا چاہئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ19- ایمرجنسی فنڈ کے لیے دس ملین ڈالر دینےکا وعدہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سارک ممالک کی وزارت تجارت کے حکام اس ہفتے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کریں گے۔علاقائی تعاون کیلئے ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن (سارک) میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ الیکٹرانک پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔ سارک کے تمام ممبر ممالک کورونا وائرس وبائی امراض کا شکار ہیں۔ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 1،600 سے زیادہ مثبت واقعات درج ہوئے ہیں اور 40 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.