ETV Bharat / bharat

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 418 اموات - ینڈیا میں کورونا کے متاثرین

بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کیسز کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے، وہیں اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 17 ہزار ہو گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا سے 418 اموات
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 418 اموات
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 11:49 AM IST

Updated : Jun 30, 2020, 12:46 PM IST

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 418 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اسی کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 893 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار 52 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اسی کے ساتھ ملک میں اب تک پانچ لاکھ 66 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں کورونا انفیکشن کے 2.15 لاکھ سے زیادہ فعال کیسز ہیں، جبکہ علاج کے بعد 3.35 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 418 اموات

ملک میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں بہت بہتری آئی ہے، حالیہ اعدادوشمار کے مطابق یہ 58.67 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح میں 3.01 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

پیر کو جاری کردہ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ متاثر پانچ ریاستیں ہیں جن میں مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو، گجرات اور اتر پردیش شامل ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5257 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور181 افراد ہلاک، اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر1،69،883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7،610 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 88،960 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا سے 418 اموات
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 418 اموات

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچائی ہے، متاثرین اور اموات کے لگاتاربڑھتے اعداد و شمار کے بعد اب یہ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2084 نئے کیسز سامنے آنے ہیں اسی کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 85ہہزار 161 تک پہنچ گئی، اسی عرصہ میں 57 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2ہزار 680 ہوگئی، دارالحکومت میں 56ہزار 235 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں ہی ہوئی ہیں یہاں ساتھ ہزار 429 اموات درج کی جا چکی ہیں، اس کے بعد دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں دو ہزار 623 گجرات میں یک ہزار 808 تمل ناڈو تمل ناڈو میں ایک ہزار 79 اور اتر پردیش میں 660 اموات ہو چکی ہیں۔

Last Updated : Jun 30, 2020, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.