چھ برس کی ماہی کماری یوگیندر مہتو پیر کو اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی وہیں سے وہ اچانک لاپتہ ہوگئی جب دیر شام بچی گھر واپس نہیں لوٹی تو اس کے والدین نے اسے تلاش کرنا شروع کیا۔تاہم بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تو دیر رات ہی بھیونڈی کون گاؤں پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی گئی۔
رپورٹ درج ہونے کے بعد بھی اہل خانہ اسے رات بھرتلاش کرتے رہے لیکن اس کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ منگل کی صبح بچی کی لاش اس کے گھر سے پانچ سو میٹر دور سرولی ایم آئی ڈی سی میں واقع پائپ لائن کے قریب جھاڑیوں میں پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔
معصوم کے ساتھ کسی نے اس کے ساتھ عصمت دری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی بیہمانہ قتل کرکے اس کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا۔پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔پولیس اس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔