کورٹ نے مشیل کی درخواست پر سماعت کے بعد پیر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔مشیل نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملات میں یہ عرضی دائر کی تھی۔
پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جسٹس مکتا گپتا نے مشیل کے وکیل اور دونوں جانچ ایجنسیوں کی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔دونوں جانچ ایجنسیوں نے مشیل کی عبوری ضمانت کی عرضی کی پرزور مخالفت کی ۔
مشیل کے وکیل الجو کے جوزف کی جانب سے لگائی گئی عرضی میں کہا گیا تھا کہ اس کے موکل کی عمر 59 سال ہے اور وہ بیمار ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے اس کی عمر اور بیماری دیگر قیدیوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔ ایسے میں بڑی تعداد میں قیدیوں کے بیچ اسے رکھنا ہوئے ٹھیک نہیں ہے اس لئے اسے عبوری ضمانت دی جائے۔
واضح رہے کہ مشیل کو 22 دسمبر 2018 کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہے۔