ETV Bharat / bharat

ابوظہبی سے بھارتی شہری کی لاش لانے کے مسئلہ پر دہلی ہائیکورٹ کی نوٹس - MEA

دہلی ہائیکورٹ نے مرکزی حکومت کو ایک نوٹس جاری کرکے کملیش بھٹ کی لاش جو ابوظہبی سے بھارت بھیجی گئی تھی، اسے دوبارہ واپس بھیج دینے کے مسئلہ پر استفسار کیا ہے۔

Court issues notice to the Centre for sending back the body of Indian youth who died abroad
ابوظہبی سے بھارتی شہری کی لاش لانے کے مسئلہ پر دہلی ہائیکورٹ کی نوٹس
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 2:06 PM IST

دہلی میں کملیش بھٹ کے رشتہ دار وملیش بھٹ نے بتایا کہ 22 اور 23 اپریل کی رات اتحاد پرواز کے ذریعہ کملیش کی لاش کو ابوظہبی سے دہلی لایا گیا تھا لیکن دہلی ایئرپورٹ پر امیگریشن بیورو کے عہدیداروں نے کملیش کی لاش کو واپس ابوظہبی بھیج دیا۔

امیگریشن بیورو کے رویہ کے خلاف وملیش بھٹ نے دہلی ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

وملیش بھٹ نے امیگریشن عہدیداروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے کملیش سمیت تین ہندوستانی شہریوں کی لاشوں کو اتحاد پرواز سے اترنے نہیں دیا اور وہ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات دکھانے سے بھی قاصر تھے۔

اسی دوران وزارت داخلہ نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک کورونا وائرس سے مرنے والے ہندوستانی شہریوں اور او آئی سی کارڈ ہولڈرس کی لاشیں وطن واپس لائی جاسکتی ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کی جائے گی۔ بیان کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی جانب سے لاش لانے کے سلسلہ میں نوآبجکشن سرٹیفیکٹ لازمی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.