ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا شرحِ اموات 2.46

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بہتر طبی انتظام سے ملک میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہو کر 2.46 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت نے آج کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں شرح اموات سب سے کم ہے۔

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:04 PM IST

ملک کورونا شرحِ اموات 2.46
ملک کورونا شرحِ اموات 2.46

کورونا کے درمیانے علامات اور سنگین علامات والے مریضوں کے مؤثر طبی انتظام سے کورونا مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے سبب شرح اموات میں کمی لانے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی بھی اپنی حصہ داری ادا کر رہا ہے۔

ایمس کے ڈاکٹر ’ای۔آئی سی یو‘ مہم کے تحت آئی سی یو میں داخل کورونا مریضوں کے انتظام کے لیے 43 اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو اب تک ٹیلی یا ویڈیو مشورے دے چکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 40,425، نئے کیسز کے سامنے آنے سے کل کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11,18,043 ہو گئی ہے۔

ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 3,90,459 فعال کیسز ہیں۔ آج دوپہر ددو بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 27,514 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ 11,854 اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں دہلی میں 3,628، تملناڈو میں 2,481، گجرات میں 2,146، کرناٹک میں 1,336، اترپردیش میں 1,146، مغربی بنگال میں 1,112، مدھیہ پردیش میں 721، آندھرپردیش میں 642، راجستھان میں 563 اور ہریانہ میں 349 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ناگالینڈ، سکم، میزورم، اینڈمان نیکوبار میں کورونا وائرس کے سبب ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.