دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس بیچ متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے معشیت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔
مرکزی حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سبھی مرکزی وزرا کوپےر سے اپنے اپنے دفاتر سے کام شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سبھی وزارتوں کی جانب سے وزرا کو کہا گیا ہے 'وہ اب اپنے دفاتر سے کام کریں'۔
کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری، یعنی سوشل ڈسٹینسنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا گیا ہے 'سبھی وزارتوں میں ایک تہائی ملازمین ہی کام پر آئیں گے'۔
ذرائع نے بتایا 'حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے ملک میں ہاٹ اسپاٹس پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے اور ملک میں معشیت کی بد حالی کو ٹھیک کیا جاسکے'۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 273 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 8 ہزار 356 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
وہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، اسکے علاوہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
کوورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے، امریکہ میں کووڈ انیس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔