صفائی ملازم یونین نے سٹی کونسل آفس کے باہر اپنے مطالبات کے لیے نعرے بازی اور احتجاج کیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بغیر تنخواہ کے ملازمین کا گزارا نہیں ہوتا۔ان سے کام لیا جاتا ہے لیکن تنخواہ نہیں دی جاتی۔
یہ ملازمین گزشتہ 7 برسوں سے بنأ تنخواہ اس امید پر کام کررہے ہیں کہ انھیں مسقتل ملازم کا درجہ مل جائے گا اور ان کی تنخواہ شروع ہوجائے گی لیکن وہ اب تک مستقل ملازمت کا انتظار کررہے ہیں۔
یونین کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل ملازم کرنے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائیں۔