ETV Bharat / bharat

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی، کامیاب کاروبار کی علامت - قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز (این سی ایس آر اے) تقسیم کیے۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کامیاب کاروبار کی علامت
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 7:31 PM IST

Updated : Oct 29, 2019, 7:40 PM IST

قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز ، این سی ایس آر اے اُمور کی وزارت کی جانب سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے شعبے میں غیرمعمولی تعاون کے اعتراف کی غرض سے دیے گئے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، ایواڈز تقسیم کرتے ہوئے

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سماج کے وہ طبقات جنہیں سب سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے وہ سی ایس آر سرگرمیوں سے مستفید ہونے والے اہم استفادہ کنندگان میں شامل ہیں'۔

کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی میں خرچ کرنے والے مختلف کمپنیاں

انہوں نے کہا کہ 'اس لحاظ سے کارپوریشنز نے قومی اہداف کے تئیں قابل قدر تعاون پیش کیا ہے۔ یہ ادارے قومی ترقی میں اپنا تعاون زیادہ سے زیادہ ادا کررہے ہیں۔ مساویانہ معاشرے کی تشکیل کے اہداف کے حصول کی کوششوں میں مددگار ہیں۔

کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی میں خرچ کرنے والے مختلف ڈپارٹمنٹز

رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'ہمہ گیر پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کررکھی جائے جن کے توسط سے طویل المدت اثرات مرتب ہوں گے'۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ 'عام طور پر سی ایس آر پہل قدمیوں کو صحت عامہ، تعلیم، روزی روٹی، آبی تحفظ، صفائی ستھرائی اور فطری وسائل کے انتظام سے مربوط کرکے دیکھا جاتا ہے'۔

کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی میں خرچ کرنے والی ریاستیں

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ حکومت سی ایس آر کے سلسلے میں کافی حساس اور بیدار ہے اور اسے زیادہ مؤثر شکل میں دیکھنا چاہتی ہے۔

ماہ ستمبر میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ( سی ایس آر ) سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھایا گیا تھا تاکہ تحقیقی کاموں سے جڑے ہوئے زیادہ سےزیادہ افراد کے زمرے کو اس کے تحت لایا جاسکے۔ تحقیق اور ترقیات پر یہ توجہ اختراع کاروں کو زبردست مدد فراہم کرے گی۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند خطاب کرتے ہوئے

مزید پڑھیں : 'بھارت دنیا بھر میں اسٹارٹ اپز کا مرکز ہوگا'

انہوں نے کہا کہ' یہ چیز اتنی ہی اہم ہے کہ کارپوریٹ کلچر میں سماجی بہبود کے پہلو کو بھی شامل کیا جائے'۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز (این سی ایس آر اے) تقسیم کیے۔
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز (این سی ایس آر اے) تقسیم کیے۔

انہوں نے کارپوریٹ اداروں سے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کو اس اعلیٰ خدمت کی جانب راغب کریں اور انہیں اس کے تئیں حساس بنائیں تاکہ وہ سماجی طور پر حاشیے پر زندگی بسر کرنے والوں کی ضروریات کے تئیں حساس بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد قدم ایسا ہوگا جو عوام الناس کے مابین خیرسگالی پیدا کریگا اور وہ خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 29, 2019, 7:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.