ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا سے ریکارڈ 331 ہلاکتیں اور9987 نئے کیسز

ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے، روز بہ روز کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ سطح کا اضافہ تشویشن کا باعث بنا ہوا ہے۔

ملک میں کورونا سے ریکارڈ 331 ہلاکتیں اور9987 نئے کیسز
ملک میں کورونا سے ریکارڈ 331 ہلاکتیں اور9987 نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 12:49 PM IST

ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 اموات ہوئی ہیں نئے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9987 ہوگئی ہے، منگل کوصحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 66 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

ان میں نو ہزار 987 نئے کیسزبھی شامل ہیں، جبکہ اس بیماری سے سات ہزار 466 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ نو ہزار 917 فعال کیسز ہیں، جبکہ ایک لاکھ 29ہزار 215 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں دو ہزار553 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور109 افراد کی موت ہوئی ہے، ریاست میں اس جان لیو وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88ہزار 528 اور جبکہ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3169 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران ریاست میں ایک ہزار661 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 40ہزار 975 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.