حکومت مہاراشٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سنگا پور اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کی ممبئی ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق جانچ کی جائے گی۔
ریاستی حکومت نے بھی ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایک 25 رکنی ہیلتھ عہدیداروں کی ٹیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مسافروں کے ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے پر ان میں کورونا وائرس کی جانچ کرے گی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں کی جانچ 18 جنوری سے جاری ہے جبکہ سنیچر کے روز سے دو نئے مقامات کا اضافہ کرتے ہوئے اس میں سنگا پور اور تھائی لینڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے تا کہ مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکے۔
ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے عہدیدار چھتر پتی شیواجی مہاراشٹر بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق مسافروں کی جانچ کررہے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین کی جانچ کے لیے زیادہ افراد کی ضرورت ہے تا کہ تیز رفتار اسکریننگ کی جاسکے۔
ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ریاستی حکومت سے گذارش کی ہے کہ مسافروں کی جانچ کے لیے زیادہ افراد مہیا کیے جائیں۔ حکومت نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے اور پڑوسی ضلع تھانے سے بھی محکمہ صحت کے عہدیدار ممبئی کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر اسکریننگ کے مقصد سے آج سے آنا شروع ہوں گے۔
ریاستی عہدیداروں نے بتایا کہ اتوار تک چین سے آنے والے 6 ہزار 432 مسافرین کی جانب کی گئی جن میں سے کسی میں بھی کرونا فائرس نہیں پایا گیا۔