ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: علامات اور بچاؤ

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں نشیب وفراز ہوتے رہتے ہیں۔

Coronavirus: Symptoms and and Prevention
کورونا وائرس: علامات اور بچاؤ
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Mar 19, 2020, 2:08 PM IST

موسم کی تبدیلی میں عموماً نزلہ زکام ہونے سے لوگ خود کو دوسروں سے الگ کرلیتے ہیں،اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ کہیں یہ بیماری کسی دوسرے شخص میں منتقل نہ ہوجائے ، اس کی حفاظت کے لیے اس طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں ۔

کورونا وائرس

جانتے ہیں کورونا وائرس کی علامات اور حفاظت:

کورونا وائرس

کورونا وائرس گذشتہ برس دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا اور اب اس وبا نے دنیا کے 184 ممالک کو اپنی زد میں لے لیا ہے، اس کے بڑھتے اثرات سے لوگوں میں زبردست بے چینی ہے۔

اس نئے وائرس کو نویل کورونا وائرس یا کووڈ ۔ 19 کہا جارہا ہے۔

عالمی سطح پر دنیا کے بیشتر لوگوں کے ذہن میں کورونا وائرس کا خوف حاوی ہے، ہمہ وقت لوگ اس وبا کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بے چینی کا عالم یہ ہے کہ احتیاط کے طور پر لوگ اس سے بچنے کے لیے مصافحہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور بار بار اپنے ہاتھ میں سینیٹائیزر لگا رہے ہیں۔

اب تک اس مہلک وبا سے دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور9 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاک شدگان والی فہرست میں چین اور اٹلی پہلے اور دوسرے مقام پر ہیں۔

ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 1135 اموات ہو چکی ہیں۔

علامات

  • اس وبا میں عام طور پر مریض کو بخار، خشک کھانسی ، تھکن اور جسم کے مختلف حصوں میں درد ہوتا ہے۔
  • اس کے باوجود یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ آیا کسی کو عام بخار ہے یا پھر وہ کورونا وائرس ۔
  • اس وبا میں مبتلا ہونے سے انسان کو سانس لینے میں تکلیف اور شدت سے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے،متاثرہ کو بار بار متلی بھی آنے لگتی ہے۔
  • ماہرین کے مطابق ہاتھ سے آنکھ ،ناک اور کان کو چھونے سے یہ مہلک بیماری تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے۔اس لیے پانی سے ہاتھ دھوئے بغیر چہر ے کو چھونے سے بازرہیں۔
  • یہ بیماری بڑی تیزی سے ایک دوسرے سے منتقل ہونے والی متعدی بیماریوں میں سے ایک ہے، جو کھانسی اور چھینک سے فوراً پھیل جاتی ہے۔

بچاؤ

اس بیماری سے بچاؤ کے لیے مختلف تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

  • ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت فاصلہ برتا جائے۔
  • چھینک اور کھانسی آئے تو منھ کو ڈھانپ لیا جائے۔
  • صاف صفائی کا خیال رکھا جائے۔
  • اپنے ہاتھوں کو بار بار دھو یا جائے۔
  • اگر کھانسی اور بخار آجائے تو فوراً ڈاکٹر کے پاس چیک کرایا جائے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے، ابھی تک اس کے علاج پر تجربے کئے جا رہے ہیں اور جب تک علاج دریافت نہیں ہو جاتا ہے تب تک تجربات جاری رکھے جائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وبائی مرض قرار دیا گیا ہے اور اس کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر اس کے حفاظت کے اقدامات پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 19, 2020, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.