ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون تک طلبا کالجز کی فیس ادا نہ کریں: اے آئی سی ٹی ای - اے آئی سی ٹی ای کی کالجز کو ہدایت

آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے تمام کالجز کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاون کے ختم ہونے تک طلباء سے فیس کی ادائیگی کا مطالبہ نہیں کرے۔

لاک ڈاون تک طلبا کلجز کی فیس ادا نہ کریں: اے آئی سی ٹی ای

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:33 PM IST

اے آئی سی ٹی ای اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی ایک نظر ثانی شدہ تعلیمی کیلنڈر جاری کرے گا۔

وہیں پروفیسر راجیو کمار نے کالجوں کو ہدایت کی کہ وہ توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے تحت موجودہ سیمسٹر کے لئے آن لائن کلاس جاری رکھیں۔

اے آئی سی ٹی ای کے رکن سکریٹری راجیو کمار کی طرف سے اے ای سی ٹی ای کے تمام اداروں کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'اے آئی سی ٹی ای کو اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ کچھ ادارے طلبا پرفیس کی ادائیگی پر زور دے رہے ہیں، لیکن سبھی کالجوں یا اداروں کو یہ واضح کیا جاتا ہے کہ طلبا سے فیس کی ادائیگی کا اس وقت تک مطالبہ نہیں کیا جائے جب تک کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون ختم نہیں ہو جاتا، اور حالات معمول پر نہیں آجاتے ہیں'۔

پروفیسر کمار نے مزید کہا کہ 'اے آئی سی ٹی ای' فیس کی ادائیگی کے لیے نظرثانی شدہ وقتوں سے متعلق مزید رہنما اصول جاری کرے گا، اس سلسلے میں تمام اداروں کو ہدایت بھی ہدایت دی گئی ہے وہ ان معلومات کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کریں اور سبھی طلبا کو ای میل کے ذریعہ اس بابت مطلع کریں'۔

پروفیسر کمار نے کالجوں سے کہا ہے کہ وہ توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے دوران موجودہ سیمسٹر کے لئے آن لائن کلاسز جاری رکھیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 'یو جی سی نے سمسٹر امتحانات کے انعقاد، اور نمبرات سمیت پاس کرنے کے معیار کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے'۔

ساتھ ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو طلبا گرمیوں کی انٹرنشپ پورا نہیں کرسکتے ہیں انہیں ورک فروم ہوم کے ذریعے انٹرنشپ کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، لیکن اے آئی سی ٹی ای نے انٹرنشپ کو پورا کرنے کی آخری تاریخ میں دسمبر 2020 تک توسیع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.