ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کے ملازمیں تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے - کورونا سے نمٹنے کے تین دن کی تنخواہ کا عطیہ

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں لوگ اپنی استطاعت کی بنیاد پر وزیر اعظم کیئر فنڈ میں مالی تعاون دے رہے ہیں اب سپریم کورٹ کے ملازمین نے بھی اپنے تین دن کی تنخواہ وزیر اعظم کیئر فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ملازمیں تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 1:43 PM IST

سپریم کورٹ کے رجسٹرار راجیش کمار گوئل کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق تمام گزیٹیڈ افسران تین دن کی تنخواہ دیں گے، غیر گزیٹیڈ ملازمین دو دن کی تنخواہ اور گروپ 'سی' کے ملازمین وزیر اعظم کیئر فنڈ میں اپنے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

سرکلر کے مطابق ملازمین کی شراکت مارچ کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

جاری سرکلر میں کہا گیا ہے 'ہم سب اس وبائی بیماری کورونا وائرس کے بارے میں جانتے ہیں، جس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے رکھا ہے، یہ وبا لاکھوں افراد کے لیے ایک سنگین چیلینج بن گیا ہے اور بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے، ایسے وقت میں جب کورونا وائرس سے ملک شدید کو صحت اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، توہم اپنے ملک کے لیے، انسانیت کے مقصد کے لئے سخاوت سے مالی تعاون کریں'۔

اس سرکلر میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے بیشتر افسران اور اہلکارنے پہلے ہی اس نیک مقصد کے لئے اپنا تعاون دینے کا اعلان کر دیا ہے، لہٰذا یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں عطیہ کرکے اپنا مالی تعاون دیا جائے'۔

سرکلر کے مطابق 'یہ شراکت داری بہرحال رضاکارانہ ہوگی اور جو لوگ تعاون نہیں کرنا چاہتے ہیں انہیں 31 مارچ کی صبح دس بجے تک اعلی عدالت کو آگاہ کرنا ہوگا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.