وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 19 مارچ جمعرات کی شام آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے اور کورونا وائرس سے متعلق معاملوں پر بات کریں گے۔
ایک دیگر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیا ہے اور ایک اعلی سطحی میٹنگ کی قیادت کی ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ بھار ت کی تیاریوں کو اور مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے میکانزم بنانے کے لیے انفرادی طور پر مقامی برادریوں اور تنظیموں کے ساتھ فعال گفتگو کرنے پر زور دیا ہے، انہوں نے حکام اور تکنیکی ماہرین سے بھی اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کو کہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی باقاعدگی سے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے خود کو تیار کرنے اور نہیں گھبرانے کی اپیل کر رہے ہیں، انہوں نے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے غیر ضروری سفر سے اور ایک جگہ جمع ہونے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔