سپریم کورٹ میں رجسٹری دفاتر کورونا وائرس کے پیش نظر 15 اپریل تک بند رہیں گے۔
تاہم کیئر ٹیکنگ سیکشن، کمپیوٹر اور عدالتی سیکشن جیسے معاملات درج کرنے اور لسٹنگ سے متعلق معاملات میں کچھ چھوٹ دی گئی ہیں اور عدالت کے ماسٹرز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
سپرم کورٹ کی جانب سے ایک آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے، اس آرڈر میں لکھا گیا ہے'ہانیبل چیف جسٹس آف انڈیا کے حکم کے مطابق 15 اپریل تک کورٹ میں سبھی ریجسٹری دفاتر بند رہیں اس کے علاوہ کیئر ٹیکنگ سیکشن، جوڈیشیئل سیکشن اور کمپیوٹر سیکشن میں کام کاج جاری رہے گا'۔
وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈاؤن نفاظ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کچھ ریاستوں میں کرفیو نافذ ہے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
پولیس کی جانب سے شہر میں گشت لگائی جا رہی ہے ، وہیں ریاست تمل ناڈو کےچنئی میں پولیس نے کورنا وائرس کی شکل کر ایک ہیلمٹ بنایا ہے، جسے پولیس اہلکار لگا کر گشت کر رہے ہیں.