ETV Bharat / bharat

دہلی: سرکاری ہسپتال کے دو نرسنگ آفیسر کورونا سے متاثر - delhi hospital

دارالحکومت دہلی کے ایک سرکاری ہسپتال کے دو نرسنگ آفیسر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، دو دن قبل بھی اسی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ہسپتال کو بند کرنا پڑا تھا۔

دہلی: سرکاری ہسپتال کے دو نرسنگ آفیسر میں کورونا کی تصدیق
دہلی: سرکاری ہسپتال کے دو نرسنگ آفیسر میں کورونا کی تصدیق
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:28 PM IST

موصول اطلاعات کے مطابق یہ دونوں افسران دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ملازم ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں بتاتے چلیں کہ دو دن قبل بھی اسی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر کے رابطے میں آئے 19 افراد کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، ان 19 افراد میں ان دونوں نرسنگ آفیسر میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

ہسپتال کی جانب سے اب ان افراد کی فہرست تیار کی جا رہی ہے جو ان دونوں نرسنگ آفیسر کے رابطے میں آئے ہیں۔

دہلی کے متعدد اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور نرسز کے کورونا متاثر ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ دہلی میں قائم محلہ کلینک کے بھی کئی ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.