لکھنؤ میں معروف عالم دین شاہی مسجد کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے تمام مسالک کے ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔
انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام ائمہ کرام عوام الناس کو کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے تعلق سے بیدار کریں اور اس وبائی امراض کے خاتمے کی بھی دعا کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ ڈاکٹرز سے رجوع ہوں اور ان سے احتیاطی اقدامات کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں۔