ETV Bharat / bharat

منی پور میں کورونا متاثرین کی تعداد 58پہنچ گئی - مثبت کیسز کی تصدیق

ریاست منی پور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے تین نئے مثبت کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 58ہو گئی ہے۔

منی پور میں کورونا متاثرین کی تعداد 58پہنچ گئی

author img

By

Published : May 29, 2020, 7:48 PM IST

منی پور کے مغربی ضلع امپھال میں جمعرات کی شب عالمی وبا کورونا وائرس کے تین نئے مثبت کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 58پہنچ گئی ہے۔

سبھی مریضوں کی رمس کے ’’وی آر ڈی ایل‘‘ میں جانچ کی گئی اور اب انہیں رمس کے کووڈ کیئر سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ تمام مریضوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

کنٹینمنٹ سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کے بارے میں معلوم کیا جا رہا ہے۔

منی پور محکمہ صحت کے منتظم، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ترجمان، کے ششی کمار کے مطابق ریاست میں کورونا مثبت اور سرگرم معاملے بالترتیب 58 اور 53ہیں۔

رمس میں کورونا فعال 25 مریضوں اور 28 سرگرم معاملوں کا جواہرلال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اور ابھی تک پانچ لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.