ملک میں کورونا وائرس دن بہ دن سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے اور اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 669 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہیں اس دوران اس مہلک وبا سے 768 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 34 ہزار 193 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 669 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے اب تک 9 لاکھ 88 ہزار 30 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور 34 ہزار 193 افراد کی موت ہوئی ہے۔
فی الحال ملک میں 5 لاکھ 9 ہزار 447 فعال کیسز ہیں۔