ETV Bharat / bharat

بھارت : کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد میں پندرہ دنوں سے کمی واقع ہورہی ہے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد اموات سے ایک بار پھر سنسنی پھیل گئی ہے۔

coronavirus india
coronavirus india
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 2:06 PM IST

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ ایکٹیو کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی شرح کم ہوکر 10.45 فیصد رہ گئی ہے۔

اکتوبر کے آغاز میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ تھی لیکن 3 اکتوبر کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی اور 15 دن کے دورانیہ میں یہ تعداد اوسطا 600 سے 900 کے درمیان رہی لیکن اتوار کے روز یہ تعداد پھر ایک ہزار سے اوپر چلی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے مزید 1033 اموات سے مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 72 ہزار 614 افراد نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں لگ بھگ 66 لاکھ سے زائد مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز میں کمی کے ساتھ ایکٹیو کیسز کم ہو کر 7 لاکھ 83 ہزار رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 31 ہزار 871 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 94 ہزار ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 88 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب 1.52 فیصد ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات
بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 4442 کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 463 اموات کے اضافہ سے مجموعی تعداد 41 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 238 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے ریاست میں صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 13.58 لاکھ ہوگئی۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1780 مریضوں کی کمی سے فعال کیسز کی تعداد 1.10 لاکھ رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10 ہزار 427 ہے اور اب تک 6.37 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 1877 سے گھٹ کر مجموعی کیسز 38 ہزار 979 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 6406 افراد ہلاک اور 7.35 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 843 مریض کم ہوئے ہیں جس سے فعال کی مجموعی تعداد 34 ہزار 420 رہ گئی ہے۔ وہیں اس وبا سے ریاست میں 6629 مریض ہلاک اور 4 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 192 ہوگئی ہے اور 10 ہزار 586 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ میں ریاست میں 6 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات
بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات

ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 69 ہزار 100 ہوگئی ہے اور 1139 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ریاست میں صحت مند مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ریاست اڑیسہ میں 20 ہزار 997 فعال کیسز ہیں اور 1121 اموات ہوچکی ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2.44 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں 70 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہزار 884 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اس عالمی وبا سے اب تک 5981 مریض ہلاک اور اب تک تقریباً تین لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22 ہزار 50 فعال کیسز ہیں اور 1271 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 121 فعال کیسز ہیں اور 5992 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک اس ریاست میں 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک کی شمالی ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6230 ہوگئی ہے اور مہلک ترین وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3999 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13 ہزار 698 ہے اور ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 2753 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات
بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات

گجرات میں ایکٹیو کیسز 14 ہزار 565 اور 3626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک اس ریاست میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 10 ہزار 848 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ یہاں اب تک 990 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک ایک لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک اس مہلک وائرس سے راجستھان میں 1735، ہریانہ میں 1640، چھتیس گڑھ میں 1439، جموں و کشمیر میں 1372، اتراکھنڈ میں 924، جھارکھنڈ میں 832، پڈوچیری میں 574، گوا میں 538، تری پورہ میں 329، ہماچل پردیش میں 265،چنڈی گڑھ میں 207، منی پور میں 111، میگھالیہ میں 75، لداخ میں 68، سکم میں 59، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 56، اروناچل پردیش میں 30، ناگالینڈ میں 27 اور دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.