ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے فعال کیسز 4.47 لاکھ سے متجاوز

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 2:20 AM IST

کورونا وائرس کے معاملے میں بھارت پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

Coronavirus
Coronavirus

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے 35,999 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 92.57 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس دوران وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد میں کمی آنے سے فعال کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوا ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 4.47 سے متجاوز ہے۔

مختلف ریاستوں سے بدھ کی دیر رات تک موصول رپورٹس کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں 5830 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 4,47,346 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آنے سے ریکوری شرح میں جزوی کمی درج کی گئی اور اب یہ 93.69 فیصد ہو گئی ہے۔

اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31983 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 86,73,387 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 422 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 1,35,165 ہوگئے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد جبکہ شرح اموات بھی محض 1.46 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے سے متاثر ہونے، فعال کیسز اور ریکوری کے معاملے میں سر فہرست ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا کے 6159 نئے کیسز درج ہوئے جبکہ 4844 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 65 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ ریاست میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد تقریباً 17.96 لاکھ اور فعال کیسز کی تعداد 84,464 اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 16.63 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ 46748 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک کی قومی راجدھانی میں بھی فعال کیسز کی تعداد میں کمی نظر آئی ہے۔ دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5,45,787 ہو گئی ہے۔ وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4,98,780 ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 38,227 رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.