بہار محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار کے مطابق پیر کے روز جن 17 افراد کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی ان میں سے 16 افراد ڈاکٹر کے رابطے میں آنے کے بعد کورونا متاثر ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بہار شریف کا ایک نوجوان جو دبئی سے لوٹا تھا اس کے رابطے میں آنے سے تقریبا 26 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے تھے، حالانکہ یہ نوجوان فی الحال نالندا میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہے، اور پیر کو اس کی ایک رپورٹ پہلی مرتبہ منفی آئی ہے۔
وہیں داکٹر میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد نالندا کے ضلع افسران اور ایس پی ہوم قرنطین ہوگئے ہیں، لیکن موصول اطلاعات کے مطابق ان کی رپورٹ ابھی تک منفی ہی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا کے 113 کیسز درج کیے گئے ہیں، جس میں سیوان کے 29، نالندا کے 28، اور مونگیر سے پائے گئے ہیں، ان میں سے کورونا کے بیشترمریض ایسے ہیں جو بیرون ملک سے واپس آئے ہیں، اگرچہ بہار میں چالیس سے زائد افراد اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔