ETV Bharat / bharat

کورونا کی ویکسین ماڈرنا کو دسمبر میں منظوری مل سکتی ہے - ماڈرنا کو دسمبر میں منظوری

امریکی کمپنی ماڈرنا انک کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل نے آج کہا کہ اگر نومبر میں ویکسین کی تیسرے مرحملہ کی انسانی آزمائش کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو امریکی حکومت دسمبر میں ا س کے ہنگامی استعمال کو منظوری دے سکتی ہے۔

Corona's moderna vaccine could be approved in December
کورونا کی ویکسین ماڈرنا کو دسمبر میں منظوری مل سکتی ہے
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 9:12 PM IST

مسٹر بینسل نے ایک اخبار کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر تیسرے مرحلہ کی آزمائش کے عبوری نتائج میں تاخیر ہوگی تو اگلے برس تک ویکسین کے آنے کی امید کی نہیں ہے۔

ماڈرنا نے جولائی میں 30,000رضاکاروں پر تیسرے مرحلہ کی انسانی آزمائش شروع کی تھی۔ آزمائش کے دوران پچاس فیصد رضاکاروں کو ویکسین کا ڈوز دیا گیا اور باقی رضاکاروں کو پلیسبو دیا گیا۔

کمپنی کے سی ای او مسٹر بینسل کا کہنا ہے کہ اثرات کو جانچنے والی اس کی پہلی تجزیہ رپورٹ نومبر میں آسکتی ہے لیکن یہ کب تک آئے گی یہ یقینی نہیں ہے۔ دراصل پہلی عبوری تجزیہ رپورٹ اس بنیاد پر تیار ہوتی ہے کہ پوری آزمائش کے دوران 53رضاکار علامات والے کورونا سے متاثر ہوئے یا نہیں۔ اگر ان 53لوگوں میں ویکسین لینے والے لوگوں کی تعداد پلیسبو لینے والے لوگوں سے قابل ذکر طورپر کم ہوئی تو کمپنی پھر ویکسین کی منظوری کے لئے درخواست دے گی۔

کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اگر پہلے عبوری تجزیہ میں ویکسین کا اثر کافی نہیں رہا تو وہ دوسرا تجزیہ تب کرے گی جب 106رضاکار میں وائرس کی علامات نظر آئیں گی۔ اس میں دسمبر تک کا وقت لگت سکتا ہے اور اب ایسی حالت میں اگلے برس جنوری کے آخر یا فروری کے پہلے ہفتہ میں منظوری مل سکتی ہے۔

مسٹر بینسل نے بتایا کہ ویکسین محفوظ ہے یا نہیں، یہ پتہ کرنے کے لئے اسے آزمائش میں شامل کم از کم 50فیصد رضاکاروں کی حفاظت کی دو مہینہ تک نگرانی کرنا ضروری ہے اور تب ہی وہ ہنگامی استعما ل کے لئے درخواست دے سکتی ہے۔ اس کام کے بھی نومبر کے آخری ہفتہ تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ اگر ماڈرنا فوری طورپر اس کے بعد درخواست دیتی ہے تو درخواست کی جانچ کرنے میں کچھ ہفتے لگیں گے اور پھر دسمبر میں فیصلہ سامنے آجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.