ETV Bharat / bharat

ملیشیا میں کورونا کی تازہ تفصیلات - ملیشیا میں کورونا کے دس نئے کیسز

ملیشیا میں کورونا کے دس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرین کی تعداد 7629 ہوگئی ہے۔

corona's latest details in malaysia
ملیشیا میں کورونا کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : May 29, 2020, 12:50 PM IST

ملیشیا کی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ وبا کے 10 نئے کیسز کے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7629 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہشام عبد اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'تمام نئے کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں جن میں پانچ ملیشیائی اور دیگر پانچ غیرملکی شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' 18 مارچ سے ملک میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے مہم چلائی گئی تھی۔ چار مئی سے کووِڈ۔19 کے مقامی ٹرانسمیشن میں کمی آ رہی ہے۔

زیادہ تر معاشی سرگرمیوں کو پھر سے کھولنے کی اجازت دینے کے لیے پابندیوں میں چھوٹ کے بعد سے ملک میں 1189 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 22.7 فیصد یا 270 کیسز ملیشیائی افراد سے جڑے ہیں جبکہ دیگر متاثر غیر ملکی شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 86 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی اور اب تک کل 6169 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ 1345 فعال کیسز ہیں، آٹھ کی حالت سنگین ہے اور چار کو سانس لینے میں پریشانی ہے۔

کورونا وائرس سے حال میں کسی کی موت ہونے کی رپورٹ نہیں ہے اور اب تک ملک میں 115 افراد کی ہی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.