ETV Bharat / bharat

ہم کورونا کے نئے اور خطرناک مراحل میں ہیں: ڈبلیو ایچ او - بھارت میں کورونما کیسز

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا انفیکشن اب تیزی سے پھیل رہا ہے اور گذشتہ روز ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیس دیکھنے میں آئے ہیں۔

ہم کورونا کے نئے اور خطرناک مراحل میں ہیں: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 9:27 AM IST

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدہانم گیبریسیوس نے کہا کہ نئے معاملات میں سے نصف کا تعلق براعظم شمالی اور جنوبی امریکہ سے ہے، جنوبی ایشیاء اور مغربی ایشیاء سے معاملے کافی زیادہ ہیں، انہوں نے کہا 'ہم ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہیں، اس وبا کو روکنے کے لیے اب بھی تک پابندیوں کی ضرورت ہے، بہت سے لوگ گھر پر رہنے سے مایوس ہیں اور ممالک اپنی سوسائٹیوں کو کھولنے کے لیے پرجوش ہیں'۔

ٹیڈروس نے کہا کہ وائرس اب بھی 'تیزی سے پھیل رہا ہے اور معاشرتی دوری، ماسک کا استعمال اور صابن سے ہاتھدھونے جیسے اقدامات ابھی بھی اہم ہیں'۔

آ پ کو بتا دیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں بھارت انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، وزارت صحت کے ذریعہ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 532 ہوگئی ہے، جبکہ اس وائرس سے اب تک 12 ہزار 573 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسی کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 ہزار 586 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 336 افراد کی موت ہوئی ہے، تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ دو لاکھ 0 ہزار 711 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،صحتیابی کی شرح 53.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.