ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 78 فیصد - کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 77،512 افراد کی صحتیابی کے ساتھ قومی اوسط شفایابی کی شرح 78 فیصد ہوگئی ہے۔

Corona virus recovery rate in the country is 78%
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 78 فیصد
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 5:06 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 77،512 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 37،80،107 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے آج کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ افراد ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹرا، آندھراپردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور اتر پردیش سے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 ستمبر کو مہاراشٹر میں 11549 افراد، آندھرا پردیش میں 10131، کرناٹک میں 8402، تمل ناڈو میں 5717، اڈیشہ میں 3363، دہلی میں 3453، مغربی بنگال میں 3054، تلنگانہ میں 2479، آسام میں 2556، ہریانہ میں 2248 اور بہار میں 1851 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہيں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بہار شفایابی کی شرح میں سب سے آگے ہے۔ بہار میں شفایابی کی شرح 91 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں شفایابی کی شرح 89 فیصد، مغربی بنگال میں 86 فیصد، دہلی میں 85 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، گجرات میں 83 فیصد اور آندھرا پردیش میں 82 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 92،071 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 48،46،427 ہوگئی ہے۔

تاہم 13 ستمبر کو 77،512 متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے اور 1،136 مریضوں کے فوت ہوجانے سے کورونا وائرس کے زیر علاج متاثرین کی تعداد میں 13،423 کا اضافہ درج کیا گيا ہے۔

اس وقت پورے ملک میں کورونا وائرس کے 9،86،598 متاثرین زیر نگرانی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کا 61 فیصد مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اترپردیش اور تمل ناڈو سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.