ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پونے تین لاکھ سے تجاوز

ملک میں فی الوقت کورونا وائرس کے 133632 فعال کیسز ہیں ،جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار 206 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہو گئے ہیں۔

ملک میں کورونا مریضوں کی  تعداد میں پونے تین لاکھ  سے تجاوز
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پونے تین لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 2:26 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا وائرس کے نو ہزار 985 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد پونے تین لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اس دوران 279 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد سات ہزار 745 ہو گئی ۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی کی طرف سے بدھ کے روز جاری عداد و شمار کے مطابق 9985 نئے کیسزکو ملا کر ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 276583 ہو گئی جبکہ اس وبا سے 7745 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک میں فی الوقت کورونا وائرس کے 133632 فعال کیسز ہیں ،جبکہ 135206 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہو گئے ہیں ۔

مہاراشٹر اس ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2259 نئے کیسز درج کئے گئے اور 120 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد 90787 ہو گئی اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3289 ہو گئی ہے۔

اس دوران ریاست میں 1663 افراد اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42638 ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.