ETV Bharat / bharat

برادرران وطن کی واپسی کے لیے سرگرم، مختار عباس نقوی - حکومت سرگرم

کورونا وائرس کے خوف کے پس منظر میں ایران اور متحدہ عرب امارات سے جن بھارتیوں کو واپس لا یا گیا ہے ان میں خاصی بلکہ زیادہ تعداد بھارتی مسلمانوں کی ہے۔

برادرران وطن کی واپسی کے لیے سرگرم، مختار عباس نقوی

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 4:00 PM IST

یہ اطلاع دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر سے مسلسل خصوصی رابطے میں ہیں ۔

ابھی کل ہی ایران سے 236 ہندستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔ ان میں کوئی اس وبا سے متاثر نہیں پایا گیا۔ البتہ تین لوگ معمولی طور پر متاثر نظر آئے۔ ان سب کو قرنظینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع نے نقوی کے حوالے سے بتایاکہ ایران سے لائے گئے 53 بھارتیوں کا دوسرا گروپ آج صبح راجستھان کے جیسلمیر پہنچایا گیا ہے۔انہیں انڈین آرمی ویلنیس سنٹر میں لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پریشان برادران وطن کے تحفظ اور متاثرین کی صحتیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس رخ پر کوششوں کو ہر زاویہ سے مربوط کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ چونکہ کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ رپورٹ بہ کثرت نیگیٹیو آئی ہے، اس لئے کورونا وائرس کے انفیکشن سے غیر ضروری طور پرخوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔البتہ لازمی صفائی ستھرائی طبی مشوروں کا پاس رکھا جائے۔ بلا ضرورت بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے گریز کیا جائے۔وطن لوٹنے والے زیادہ تر ہندستانی کارگل، اترپردیش، کرناٹک، حیدرآباد اور دوسرے علاقوں کے بتائے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.