ETV Bharat / bharat

پنجاب میں کورونا وائرس سے آٹھ مریض ہلاک - punjab corona

پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ کورونا کے مریض دم توڑ گئے۔ اسی کے ساتھ ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کراب 221 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بلیٹن کے مطابق امرتسر میں تین، جالندھر میں تین اور پٹھان کوٹ اور لدھیانہ میں ایک ایک مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نو مریضوں کی حالت نازک ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے آٹھ مریض ہلاک
پنجاب میں کورونا وائرس سے آٹھ مریض ہلاک
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 9:49 PM IST

بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں سب سے زیادہ 286 نئے پوزیٹیو کیسز کی تصدیق کے ساتھ اب پوزیٹیو کیسز 8799 تک پہنچ گئے۔ سب سے زیادہ جالندھر میں 92، لدھیانہ میں 61، پٹیالہ میں 26، امرتسر 22، موہالی 13، فیروز پور میں21 پوزیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 2711 ہوگئی۔

تاہم ریکوری کی شرح میں اضافے کے ساتھ ہی 5867 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک مشتبہ افراد کے 421593 سیمپل لیے جا چکے ہیں۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت نے عوامی جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے اور عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا کا کوئی شکار نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.