ETV Bharat / bharat

اندور: ایک ہی خاندان کے تین بچوں میں کورونا مثبت - مدھیہ پردیش کے نادور میں بچوں میں کورونا وائرس

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندورمیں تین، پانچ اور آٹھ برس کے بچوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے، اسی کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

اندور: 10 برس سے کم عمر کے بچوں میں کورونا کی تصدیق

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 1:55 PM IST

بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے 20 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ریاست میں اب بچے بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔

موصول اطلاعات کے مطابق ریاست میں بدھ کو کورونا کے 20 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 19 مصدقہ کیسز صرف اندور سے سامنے آئے ہیں، ان میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کورونا سے متاثر ہیں، انہیں میں ایک تین، پانچ اور آٹھ برس کے بچے بھی شامل ہیں۔

افسران کے مطابق ایک ہی خاندان کے جن نو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ اندور کے تنظیم نگر علاقے کے باشندے ہیں۔

اس کے علاوہ اندور میں ایک پولیس اہلکار بھی کورونا کی زد میں آگیا ہے، ایڈیشنل ایس پی گرو پرساد پراشر نے بتایا کہ متاثر پولیس اہلکار کو نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کی اہلیہ اور بیٹی کو اسپتال کے الگ وارڈ میں رکھا ہے۔

جس پولیس تھانہ میں متاثر پولیس اہلکار تعینات تھا اسے سینیٹائز کرا دیا گیا ہے، اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تدابیر کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں کورونا کی منتقلی سب سے زیادہ ہے، اور یہاں مجموعی تعداد 63 ہے، ان میں سے تین افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

وہیں جبکہ جبل پور میں کورونا کے اآٹھ معاملے اجین میں چھ، بھوپال میں چار،گوالیار اور شیو پوری میں دو دو معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.