وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے نامہ نگاروں کے کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور سے 14378 متاثروں میں سے 4291 متاثر تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں۔
تمل ناڈو میں 84، دہلی میں 63، تلنگانہ میں79 ، اترپردیش میں 59، آندھرا پردیش میں61، آسام میں 91 اور انڈمان ونکوبار میں 83 فیصد متاثرین تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں۔ اروناچل پردیش میں ایک شخص کروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے واضح ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
اس کے پیش نظر حکومت کے سوشل ڈسٹنسنگ سے متعلق ہدایات کی پیروی سبھی کو ضرور کرنا چاہئے جس سے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو جیتنے میں کامیابی حاصل کی جاسکے گی۔