ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز

author img

By

Published : May 21, 2020, 3:03 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 611 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ وہیں 140 لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی کل تعداد 3 ہزار 303 ہو چکی ہے۔

بھارت میں کورونا کا قہر مسلسل جاری
بھارت میں کورونا کا قہر مسلسل جاری

ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریكارڈ 5 ہزار 611 کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 750 ہو گئی ہے۔ مزید اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3 ہزار303 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 611 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 750 پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن قبل 4 ہزار 970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والےلوگوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 298 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور مجموعی کیسز کے معاملہ میں ایک تهائی حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4ہزار 83 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37 ہزار 136 ہو گئی ہے اور 1 ہزار325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9 ہزار 639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر تمل ناڈو ہےجہاں 12 ہزار 448 افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔یہاں کورونا سے اب تک 84 ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 4 ہزار 895 صحت یاب۔

کورونا وائرس کے انفکشن کے معاملوں میں پانچ اعداد کی فہرست میں گجرات تیسرے مقام پر ہے۔یہاں جموعی طور پر 12 ہزار 140 افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں،719کی موت ہوچکی ہے اور5ہزار 43 اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے،یہاں بھی 24گھنٹوں میں 500 نئے معاملے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 554 ہوگئی ہے۔یہاں اموات کی تعداد 168ہے،جبکہ 4 ہزار 750 افراد کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 845 ہوگئی ہے،یہاں 143افراد ہلاک اور 3 ہزار 337 صحت یاب ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں اب تک 4 ہزار 926 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد یہاں 123ہوگئی ہے جبکہ 2 ہزار 918 صحت یاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں متاثرین کی تعداد 2 ہزار 961 ہے 250افراد اس بیماری سے اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔یہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 74 ہے۔

تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار634 ہے۔ریاست میں جہاں کورونا سے 38 جاں بحق ہوئے ہیں وہیں 1ہزار 10 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست آندھراپردیش میں 2 ہزار 532 اورکرناٹک میں 1 ہزار 397 متاثر ہیں،یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52اور 40ہے۔

جموں کشمیر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 317 ہے۔مرنے والوں کی 17۔پنجاب میں 38،ہریانہ 14،بہار 9،اڑیسہ 5،کیرلہ اور آسام میں چار-چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش میں تین تین اور میگھالیہ، پڈوچیری و اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.