ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ پار کر گئی - ministry of health

ریاست مہاراشٹر میں ایک دن میں پانچ ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جو ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:35 AM IST

ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وائرس کا قہر اس تیزی سے جاری ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 90 ہزار 401 تھی, تاہم اگر مہاراشٹر دہلی اور تمل ناڈو کی تازہ ترین اعداد و شمار کو شامل کیا جائے تو پھر ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

covid19india.org کے مطابق اب ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ مہاراشٹرا میں 5024 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، قومی دارالحکومت میں 3460 نئے کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 3645 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم وزارت صحت کے ذریعے کورونا وائرس کیسز کے نئے اعداد وشمار جاری کیے جائیں گے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں،اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ابھی تک مہاراشٹر میں 1 لاکھ 52 ہزار 765 کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، یہاں کورونا وائرس سے مزید 175 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہزار 106 ہو گئی ہے۔

ریاست میں کورونا کے 65 ہزار 829 فعال کیسز ہیں جبکہ 79 ہزار 815 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.