ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں کوروناکے86 نئے کیسز - پڈوچیری میں کورونا مریضوں کی تعداد

پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثر 86 نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1109 تک پہنچ گئی۔

پڈوچیری میں کوروناکے86 نئے کیسز
پڈوچیری میں کوروناکے86 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 4:33 PM IST

مرکز کے زیرانتظام ریاست پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثر 86 نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد متاثرین مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1109 تک پہنچ گئی جبکہ اس خطرناک بیماری سے تین مریضوں کی موت ہوگئی ۔

محکمہ صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری رپورٹ کے مطابق سبھی 86 نئے معاملوں کی رپورٹ پڈوچیری علاقہ سے آئی ہے۔ اس وائرس سے متاثرین تقریبا 53 افراد کو سرکاری میڈیکل کالج میں اور 33 کو جیپمیر میں داخل کرایا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم از کم76 مریضوں کی صحتیابی کےبعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جن میں سے 27 کو سرکاری میڈیکل کالج سے ،24 جیپمیر سے، 21 کو کووڈ کیئر سنٹر اور چار کو کرائیکل سرکاری جنرل اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ ہریش راؤ نے صفائی کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.