گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 15،413 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبأ کے باعث 306 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کووڈ-19 کے کل متاثرین کی تعداد 4،10،461 ہوچکی ہے اور مہلک وبأ سے 13254 مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ 2،27،756 مریض اس بیماری کو ہرانے میں کامیاب رہے۔
اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 1،28،205 بتائی گئی ہے، ساتھ ہی اس وبأ سے 5984 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کیسز میں دسورے نمبر ریاست تامل ناڈو ہے جہاں گزشتہ چند دنوں میں اس مہلک وبأ نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے، تامل ناڈو میں مریضوں کی تعداد 56،845 ظاہر کی گئی ہے جبکہ 704 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
تیسرے نمبر پر دارالحکومت دہلی ہے یہاں کورونا کے اب تک 56،746 کیسز سامنے آئے ہیں وہیں 2،112 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔