ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تفصیلات - corona india news

مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی اور گجرات میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے 1.60 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جو مجموعی کیسز کا 65 فیصد ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 12:45 PM IST

اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9971 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2،46628 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 6،929 افراد ہلاک اور 119،292 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تفصیلات

اس وبا سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2739 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 120 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ ریاست میں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 82968 جبکہ اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2969 ہوگئی ہے۔ اس مدت میں ریاست میں 2234 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 37390 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 30152 اور ہلاک شدگان کی تعداد 251 ہوگئی ہے جبکہ علاج کے بعد 16395 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

دہلی میں 27654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں 761 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 10664 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 19592 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1219 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ 13316 افراد اس مرض سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔اس ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 10331 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 231 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔راجستھان میں اب تک 7501 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 9733 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور257 افراد ہلاک جبکہ 5648 افراد اس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 9228 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور399 افراد فوت جبکہ 6108 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں7738 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 383 افراد ہلاک اور 3119 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 4510 اور کرناٹک میں 5213 متاثرین ہیں اوران دونوں ریاستوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 73 اور 59 ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3467 ہوگئی ہے اور 39 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

پنجاب میں 50 ، بہار میں 30 ، ہریانہ میں 24 ، کیرالہ میں 15 ، اتراکھنڈ میں 11 ، اوڈیشہ میں آٹھ ، جھارکھنڈ میں سات ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ ،آسام اورچھتیس گڑھ میں چار اور لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.