وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 478 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، بھارت میں اب تک کل متاثرین کی تعداد 2 ہزار 547 ہو گئی ہے۔ وہیں تقریبا 62 لوگوں کی اب تک اس وبا سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
لیکن وہیں دوسری جانب یہ اچھی بات ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 163 ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے پو رے بھارت کو اکیس دنوں کے یے لاک ڈاؤن کیا ہے، تاکہ سماجی دوری کے سبب اس وائرس کا چین ٹوتے اور اس وبا سے بھارت کو بھی نجات ملے۔