ہماچل پردیش میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے پچھلے چوبیس گھنٹے میں فوج کے جوانوں اور پولیس کانسٹیبلز سمیت 120 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 1954 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کے ایڈیشنل سکریٹری اور کووڈ- 19 کے نوڈل آفیسر آر ڈی دھیمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہفتے کو بتایا کہ نئے معاملوں میں سولن سے 38 اور منڈی سے 26، سر مور سے 29 ، کانگڑا سے 15 ، حمیر پور اور شملہ سے تین، بلاس پور اور اونا سے ایک نیز کلو اور کنور ضلع سے دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی چار اضلاع سے نو متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ان میں شملہ سے پانچ، کانگڑا سے دو اور بلاس پور اور چمبا سے ایک شخص شامل ہے۔ ضلع کانگڑا میں آرمی کے دو جوان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جنہیں فوجی ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ لیہہ سے واپس لوٹنے والے پولیس کے دو اہلکار مثبت پائے گئے ہیں۔
چندرورا فتح پور میں دبئی سے واپس آنے والا شخص بھی مثبت پایا گیا ہے۔ آئی ایچ بی ٹی پالمپور کے ریسرچ اسکالر کے ساتھ رابطے میں آنےوالا ایک شخص بھی مثبت پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی سے لوٹنے والا ایک شخص کورونا مثبت پایا گیاہے۔ریاست میں کووڈ ۔19 سے ضلع سولن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جہاں 38 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد 472 ہوگئی ہے۔
ریاست میں فی الحال متاثرین کی کل تعداد 1954 ہے۔ 1145 افراد کی شفایابی کے بعد 781 مریض زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اب تک 11 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 15 متاثرہ افراد علاج کے لئے ریاست سے باہر گئے ہیں۔