بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی شدت دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریبا 70 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ بہرحال دوسری جانب ایک ہی دن میں 63 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح کورونا وائرس کے 69،878 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 29،75،701 ہوگئی۔
اسی مدت کے دوران 63،631 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ جس سے کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر22،22،577 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 5302 عدد کا اضافہ ہوا ہے اوراس کی مجموعی تعداد 6،97،330 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 945 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 55،794 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسز کی تعداد شرح 23.43 فیصد شفایاب ہونے والوں کی شرح 74.69 فیصد جبکہ ہلاک شدگان کی شرح 1.87 فیصد ہے۔