بھارت میں دن بہ دن کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 61 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران 48900 افراد کی شفایابی کی وجہ سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1427006 لاکھ ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق' 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز 62538 کیسز رپورٹ ہوئے۔'
وزارت کے مطابق 'شفایابی کی شرح 68.32 اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: کوویڈ۔19: ملک میں 13.78 لاکھ کورونا سے شفایاب
ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے ۔