ETV Bharat / bharat

دہلی: کورونا ریکوری کی شرح میں پھر سے گراوٹ

قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور صحتیاب ہونے والوں کے مقابلے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے سے ریکوری کی شرح جزوی طور پر گراوٹ کے ساتھ 88.5 فیصد پر آ گئی ہے۔

دہلی: کورونا ریکوری کی شرح میں پھر سے گراوٹ
دہلی: کورونا ریکوری کی شرح میں پھر سے گراوٹ
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:31 PM IST

دہلی کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران کورونا وائرس کے 2.312 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 1,050 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ دارالحکومت میں کل متاثرین کے اعداد و شمار آج بڑھ کر 1,77,060 ہو گئے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 1,56,728 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے آج مزید 18 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے اب تک 4,462 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز میں آج 1,244 کا اضافہ بھی تشویش کی اہم وجہ ہے۔

راجدھانی میں فعال کیسز گذشتہ روز کے 14,626 سے بڑھ کر آج 15,870 رہ گئے۔ دارالحکومت میں کنٹینمینٹ زون میں پھر سے اضافہ بھی تشویش کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ آج کنٹینمینٹ زون 13 سے مزید بڑھ کر 846 ہو گئے جو پیر کو 833 تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 24,198 تھی۔ ہوم آئیسولیشن میں 8119 اور اسپتالوں میں 4186 اور باقی دیگر کووِڈ۔19 مراکز میں مریض ہیں۔ دہلی میں فی دس لاکھ میں 84 ہزار سے زیادہ 84,615 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور اب تک کل 16 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.