ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا جانچ کی تعداد 11 کروڑ سے متجاوز - آئی سی ایم آر

رواں برس 30جنوری کو ملک میں پہلے کووڈ19کی تشخیص کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں روز افزوں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ملک میں کورونا جانچ کی تعداد 11 کروڑ سے متجاوز

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 6:48 PM IST

یکم نومبر تک ملک میں کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کے ذریعے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں کورونا جانچ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے ٹیسٹ کا دائرہ بڑھایا اور کورونا کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی۔

مزید پڑھیں؛ دنیا میں کورونا وائرس کے 12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر تک کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

یکم نومبر کو آٹھ لاکھ 55 ہزار 800 جانچ کی گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.