گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات کی تعداد 161 سے کم ہو کر ہفتہ کو 3700 رہ گئی۔
ریاست میں انفیکشن کے 282 نئے معاملات سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 880712 پہنچ گئی اور مزید 442 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وائرس سے نجات پونے والوں کی مجموعی تعداد 869920 ہوگئی ہے۔ آندھرا میں شفایابی کی اوسط شرح 98.77 فیصد ہے جو قومی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔
صحت بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا انفیکشن سے مزید ایک مریض کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 7092 ہوگئی ہے۔ ریاست میں متاثرین کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں جزوی کمی درج کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعد آندھراپردیش تیسرے مقام پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں 80 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا منصوبہ