ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ - corona virus

کورونا وائرس کے علاج سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 63.02 ہوگئی ہے۔ ملک کے 19 ریاستوں میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح قومی اوسط سےزیادہ ہے۔

ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 63 فیصد سے زیادہ

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 10:37 PM IST

وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے آج بتایا کہ پورے ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 18,850 مریض کورونا انفیکشن سے پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے اب تک 5,53,470 لوگ ٹھیک ہوچکےہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے 3,01,609 سرگرم معاملے ہیں، جن کا علاج اسپتالوں، کووڈ کیئر سینٹروں یا ہوم آئسولیشن میں ہورہا ہے۔

ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 63 فیصد سے زیادہ
ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 63 فیصد سے زیادہ

کورونا انفیکشن کے سرگرم معاملوں کے مقابلے میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد کے درمیان 2,51,861 کا فرق ہے۔گزشتہ دو دنوں سے کورونا کے انفیکشن کے 28,000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں جس سے اب تک مجموعی طور سے متاثر مریضوں کی تعدادبڑھ کر 8,88,948 ہوگئی ہے۔

جن انیس ریاستوں میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی قومی اوسط سے زیادہ ہے ان میں لداخ پہلے مقام پر ہے۔ لداخ میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 85.45 فیصد، دہلی میں 79.98 فیصد، اتراکھنڈ میں 78.77 فیصد، چھتیس گڑھ میں 77.68 فیصد، ہماچل پردیش میں 76.59فیصد، ہریانہ میں 75.25فیصد، چنڈی گڑھ میں 74.60فیصد ہے۔

مدھیہ پردیش میں 73.03فیصد، گجرات میں 69.73 فیصد، تریپورہ میں 69.18 فیصد، بہار میں 69.09 فیصد، پنجاب میں 68.94 فیصد، اڈیشہ میں 66.69فیصد، میزورم میں 64.94 فیصد، آسام میں 64.87فیصد، تلنگانہ میں 64.66 اور تمل ناڈو میں 64.84 فیصد، اترپردیش میٰں 63.97 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.