صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 82,961 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 39,42,360 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات پانے والوں میں سے 23.41 فیصد افراد مہاراشٹر کے، 11.6 فیصد افراد آندھرا پردیش کے، 8.9 فیصد افراد کرناٹک کے، 8.1 فیصد افراد اترپردیش کے اور 6.9 فیصد افراد تمل ناڈو کے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 ستمبر کو مہاراشٹر کے 19,423، آندھرا پردیش کے 9,628، کرناٹک کے 7,406، تمل ناڈو کے 5,735،اترپردیش سے 6،680، اڈیشہ سے 3،714، دہلی سے 3،081، مغربی بنگال سے 2،919، بہار سے 1،420، ہریانہ سے 2،454، تلنگانہ سے 2،260 اور آسام سے 1،849 افراد شامل ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریکوری کی شرح کے معاملے میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں ری کوری کی شرح 91 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں ریکوری کی شرح 89 فیصد، مغربی بنگال میں 87 فیصد، دہلی میں 85 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، گجرات میں 83 فیصد اور آندھرا پردیش میں 81 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
ان کے علاوہ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 80 فیصد، ہریانہ میں 78 فیصد، اڈیشہ میں 79 فیصد، اترپردیش میں 78 فیصد، کرناٹک میں 78 فیصد، مدھیہ پردیش میں 75 فیصد، جھارکھنڈ میں 77 فیصد، کیرالا، پنجاب میں 72 فیصد، مہاراشٹر 71 فیصد ، جموں وکشمیر 65 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 48 فیصد ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ریکوری شرح 70 فیصد سے زیادہ ہے اور 13 ریاستوں میں ریکوری شرح اوسط سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'سنہ 2021 سے پہلے کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی'
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 90,123 معاملات سامنے آنے سے اب تک وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50,20,359 ہوگئی ہے جبکہ 15 ستمبر کو 82,961 متاثرہ مریضوں کے کورونا سے نجات پانے سے اور 1,290 مریض کی موت سے انفیکشن کے فعال معاملوں میں 5,872 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں 9,95,933 کورونا انفیکشن کے فعال معاملے ہیں۔
وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے معاملوں میں سے 60.35 فیصد معاملے ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر (29.34 فیصد) ، کرناٹک (9.90 فیصد) ، آندھرا پردیش (9.27 فیصد) ، اتر پردیش (6.76 فیصد) اور تمل ناڈو (4.70 فیصد) کے ہیں۔