ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 68.78 فیصد

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 6:33 PM IST

وزارت صحت نے بتایا کہ 08 اگست کو سب سے زیادہ کورونا انفیکشن سے متاثرین مہاراشٹر میں صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 11,081 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

sdf
sfd

پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53,879 کورونا کے متاثرین کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح مجموعی طور سے بڑھ کر 68.78 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے اتوار کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی ابتدا کے وقت سے اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح میں کافی بہتری آئی ہے۔ ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 25 مارچ کو 7.10 فیصدتھی جو اب تیزی سے بڑھ کر 68.78 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں 08 اگست کو مجموعی طور سے 53,879 کورونا انفیکشن سے متاثرین ٹھیک ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 68.78 ہوگئی ہے۔

اس طرح اب تک پورے ملک میں 14,80,884 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 64,399 نئے معاملے سامنے آئے لیکن اسی مدت میں 53,879 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں اور 861 مریضوں کی موت بھی ہوئی جس سے ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں محض 9,659 کا اضافہ ہوا اور یہ اعدادوشمار بڑھ کر 6,28,747 ہوگیا۔

وزارت نے بتایا کہ 08 اگست کو سب سے زیادہ کورونا انفیکشن سے متاثرین مہاراشٹر میں صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 11,081 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آندھراپردیش میں 9,151، تمل ناڈو میں 5,043، کرناٹک میں 5,006، بہار میں3,761 ، اترپردیش میں 2,999، مغربی بنگال میں 2,064، آسام میں 1,782، کیرلہ میں 1,715، تلنگانہ میں 1,669، اڈیشہ میں 1,544، گجرات میں 1,135 ، دہلی میں 1,130، راجستھان میں968، پنجاب میں 840، جھاڑکھنڈ میں 732، مدھیہ پردیش میں 732 ، ہریانہ میں 587 اور جموں وکشمیر میں 449 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.