ETV Bharat / bharat

کورونا سے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا بحران کو زندگی میں تبدیلی کا لانے کا ایک بڑا موقع قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دیہی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے یہ موقع ملاہے جسے ہاتھ جانے نہیں دینا چاہئے۔

کورونا سے موقع کے فائدہ اٹھانے کی ضرورت: راہل گاندھی

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 5:56 PM IST

Updated : Jul 31, 2020, 6:10 PM IST

مسٹر گاندھی نے گرامین بینک کے بانی اور نوبل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے اس سلسلے میں ایک نئے خیال کا موقع دیا ہے اور اب گاؤوں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ گاؤں ہی ملک کی روح ہیں۔

کورونا بحران نے ہمیں چیزوں کو دوبارہ جوڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع دیا ہے اور تعلیم سے لیکر صحت تک چیزوں کو نئے سرے سے تیار کرنے کے ساتھ ہی ٹکنالوجی کو مضبوط بناکر دوبارہ تعمیر کے موقع فراہم کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا ’’کورونا ملک کے لئے ایک بہت بڑا بحران بن کر آیا ہے لیکن اس بحران نے ہر ایک کی زندگی میں بھی تبدیلی کی ہے۔ سب کو اس تبدیلی کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ اگر ہم اس تبدیلی کے بعد بھی آگے نہیں بڑھتے ہیں تو ہم نے بطور ملک یہ موقع گنوا دیا ہے۔ ہمارے ملک کی یوتھ پاور میں قوم کی تعمیر کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور اس بحران میں اس صلاحیت کو ملکی تعمیر میں استعمال کیا جانا چاہئے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدور مختلف ریاستوں میں پھنس گئے تھے اور انہیں وہ اپنے گاؤں واپس جانے پر مجبور تھے۔ کانگریس نے محسوس کیا کہ انہیں فوری طور پر کھانا اور براہ راست نقد رقم فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن غریب مزدوروں کی زندگیوں میں پریشانی کا باعث بن رہا تھا۔ اس صورتحال میں غریب مزدوروں کو فوری مالی مدد کے ساتھ راشن مہیا کرنے کی ضرورت تھی، لیکن بی جے پی حکومت نے غریبوں کے تئیں ایک الگ ہی نظریہ اختیار کر رکھا تھا۔

Last Updated : Jul 31, 2020, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.